آپ ﷺ کا ارشاد ہے ” تم میں سے بہتر وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے”۔ کسی بھی شخص کو مسلمان ہونے کے ناتے قرآنِ کریم کی تلاوت ، حفظ اور ترجمہ و تفسیر سیکھنے سے کس قدر قلبی شغف و لگاؤ ہو سکتا ہے وہ کسی سے مخفی نہیں ۔ اقرا ام الکتاب میں ابتدا سے ہی شعبہ حفظ قائم کیا گیا، جس میں بچوں کو قواعد تجوید کے مطابق صحیح تلفظ کیساتھ قاعدہ و ناظرہ قرآن پاک پڑھایا اورحفظ کرایا جاتا ہے۔ ۔ بچوں کو مناسب سہولیات اورصاف ستھرا ماحول فراہم کیا جاتا ہے، مار پیٹ کے بغیربچوں کی اصلاح و تربیت کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔معمول کی پڑھائی کے ساتھ ساتھ کلاسز میں بچوں کو باقاعدہ آداب معاشرت کی تعلیم دی جاتی اور سنت نبویﷺ سے اپنے آپ کو آراستہ کرنے کی ترغیب بھی دی جاتی ہے
علاوہ ازیں پڑھائی کے معیار میں بہتری لانے کےلیے درجہ ذیل امور کا اہتمام کیا جاتا ہے۔