Iqra umm-ul-kitab

یتیم کی کفالت ،آپ کی جنت

کفالت یتامیٰ کے پروگرام کا مقصد

یتیم بچوں اور مستحق غریب کو اس طرح سے سپورٹ کرنا ہے کہ وہ زندگی کی دوڑ میں دوسرے بچوں سے پیچھے نہ رہ جائیں. اس پروگرام کے تحت ہم ان ضرورت مند بچوں کو سہارا فراہم کرتے ہیں جن کے سر پر باپ کا سایہ موجود نہ ہو یا جن کے دونوں والدین فوت ہو چکے ہوں. ہم چاہتے ہیں کہ یہ بچے پڑھ لکھ کر اپنے بہن بھائیوں کا سہارا بنیں اور معاشرے کے باعزت شہری کے طور پر ذمہ داریوں کو پورا کریں اور اپنے خوابوں کی تکمیل کریں. ہمارا یہ مشن ہے کہ ہم یتیم بچے کو دینی و دنیاوی تعلیم، پیار محبت، ذہنی و جسمانی سکون فراہم کریں اور انکی جذباتی و روحانی اور شخصیت کی تعمیر اس طور پر کریں کہ وہ بڑے ہوکر ملک و ملت کی پیشوائی کریں۔

پروگرام کے اہم نکات 👈

اس پروگرام کا مقصد یتیم بچے کی صرف مالی امداد نہیں بلکہ اسکی شخصیت کی اس طرز پر تعمیر ہے کہ وہ ایک کامیاب انسان بنے اور اپنی آئندہ آنے والی نسلوں کی بہترین تربیت کر سکیں۔

مالی امداد 👈

ہم یتیم بچے کو سردی گرمی کا لباس ۔عیدالفطر۔ بقرہ عید پر عیدی ۔راشن پیکج اپنی مدد آپ اور آپ کے تعاون سےفراہم کرتے ہیں۔آپ بھی نئے اور پرانے بچوں کے کپڑے ان یتیم اور غریب بچوں کو پہنچا سکتے ہیں۔

یونیفارم اور جوتے 👈

ہر تعلیمی سال کے شروع میں بچوں کو یونیفارم، جوتے اور دیگر اشیا خرید کر دی جاتی ہیں۔آپ بھی اپنا حصہ ضرور ڈالیں

تعلیمی ضروریات👈

بچوں کی کتابوں، کاپیوں، سکول بیگ اور دوسری تعلیمی ضروریات کا خیال رکھا جاتا ہے کہ وہ اپنے آپ کو لاوارث خیال نہ کریں.اور یہ سب آپ کے تعاون سے ہی ممکن ہو رہا ہے۔

تعمیر شخصیت👈

بچے کو ایک بہترین اور کامیاب شخصیت میں ڈھالنا ہی پروگرام کا مقصد ہے. اس کیلیے ماہانہ بنیادوں پر غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

بہترین کھانے پر دعوت👈

احساس کمتری بچوں کی شخصیت کے لئے زہر قاتل ہے. اسکے اثرات ختم کرنے لئے ہفتہ میں ایک بار بہترین دعوت کیجاتی ہے.آپ لوگ بہترین کھانا کھلانا چاہتے ہیں۔۔تو رابطہ فرمائیں۔

سیر و تفریح👈

بچوں کو سیر و تفریح کے مواقع مہیا کیے جاتے ہیں. احساس محرومی کو ختم کرنے کے علاوہ اسکے دیگر لاتعداد فائدے ہیں۔

کیا آپ آقاۓ دو جہاں کے ہمساۓ میں رہنا چاہتے ہیں؟

اللہ کے رسول نے ارشاد فرمایا: أَنَا وَکَافِلُ الْیَتِیمِ فِي الْجَنَّۃِ ھٰکَذَا۔ ’’ میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں اس طرح ہوں گے ،آپ نے اپنی شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی کی طرف اشارہ کیا‘‘۔ آپ اور آپکا منتخب کردہ یتیم بچہ ہمارے پاس ہر وقت سینکڑوں بچوں کی درخواستیں موجود رہتی ہیں. ہماری کوشش ہوتی ہے زیادہ ضرورت مند بچوں کے لئے جلد از جلد سپانسرز کو ڈھونڈا جاۓ. اوسطاً ایک بیوہ کے ساتھ تین بچے ہوتے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ سب بچوں کی کفالت کی جاۓاوربچے کی بنیادی معلومات کے علاوہ گھر کے حالات کا مختصرذکر بتا دیا جاتاہے۔.

ہم ایک یتیم بچے کا انتخاب کیسےکرتےھیں؟

ہم سرکاری سکول میں پڑھنے والے یتیم اور غریب مستحق بچوں کو ترجیح دیتے ہیں. بدقسمتی سے اسوقت سرکاری سکولوں میں صرف وہی بچے پڑھ رہے ہیں جو انتہائی غریب گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
سکول کی انتظامیہ کے فراہم کردہ درخواست فارم یتیم بچوں سے پُر کروا کر ہمیں واپس کرتی ہے. اس درخواست کے ساتھ بچے کا پیدائش کا سرٹیفیکیٹ، والد کی وفات کا نادرا کا فراہم کردہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ یا تصدیق نامہ اور دیگر کاغذات منسلک ہوتے ہیں. پھر ہمارا سپورٹ آفیسر معلومات کی تصدیق کے لئے بچے کے گھر اور محلے کو وزٹ کرتا ہے. تصدیقی عمل کے بعد بچے کی تعلیمی کفالت کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔.